اسلام آباد(نیوزڈیسک)نمبر ون کون؟ شیخ رشید یا مراد سعید چھاگئے،سخت مقابلہ،دونوں وزیروں نے حکومت کی آمدنی میں کتنے ارب کا اضافہ کیا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے 100روز مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کی کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں اب وزراء کی کارکردگی سے متعلق
رپورٹس وزیراعظم عمران خان کو ملنا شروع ہوگئی ہیں جس کے مطابق ٹاپ ٹین وزراء میں اس وقت مراد سعید اور شیخ رشید میں سخت مقابلہ جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مواصلات مراد سعید کارکردگی میں اب تک سب سے آگے دکھائی دے رہے ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں حکومت کو تین ارب روپے سے زائدکی آمدنی کا نیا ریکارڈ بنایا ہے جبکہ دوسرے نمبرپر وزیر ریلوے شیخ رشید ہیں جنہوں نے دو ارب کاآمدن میں اضافہ کیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاپ ٹین میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی شامل ہیں جبکہ وزیرخزانہ اسدعمر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیابی کے بعداس حوالے سے نمایاں پوزیشن رکھتے ہیں۔فی الحال وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹس انہیں موصول ہورہی ہیں توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں حکومت اپنی 100روزہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کرے گی جس میں وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔