جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

قومی اسمبلی میں اسرائیل سے متعلق متنازعہ تقریر کے بعد تحریک انصاف کی رہنما اسماء حدید پھر منظر عام پر، ایسا مطالبہ کیوں کیا؟ حیرت انگیز وجہ بتا دی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اسماء حدید نے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، اس پیغام میں انہوں نے کہا کہ میری سوشل میڈیا پر جو ویڈیو چل رہی ہے اس حوالے سے میں اپنے بہن بھائیوں کو دوبارہ کلیئر کر دوں کہ قومی اسمبلی میں صبح سے اسرائیلی طیارے پر بحث چل رہی تھی اور اس میں کافی گرما گرمی ہو گئی اور پھر ہمارے مولانا بھائی وغیرہ سب لڑنے لگ گئے اور جھگڑا شروع ہوگیا۔

اس وقت میں نے سوچا کہ میں ان کو بتاؤں جو میں محسوس کرتی ہوں، اسماء حدید نے کہا کہ میں نے ان بھائیوں سے کہا کہ جس طرح آپ لوگ ادھر لڑ رہے ہو، جس طرح آپ یہودیوں کے اوپر غصہ دکھا رہے ہو، آپ لوگ جا کر مسلمان بہن بھائیوں کی یہودیوں سے جان کیوں نہیں چھڑوا دیتے، آپ کوئی بھی طریقہ اختیار کر لیں، کوئی بھی مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر لیں تاکہ لڑائی بند ہو جائے اور ہماری عورتیں اور بچے ذبح ہونے بند ہو جائیں، اس پر میں نے ان سے کہا تھا کہ جب یہودیوں کی بات آتی ہے تو یہاں پر کتنا زور زور سے بولتے ہو، حتیٰ کہ جب کشمیریوں کی بات آتی ہے تو سارے گالم گلوچ ، لڑنے اور ایک دوسرے کو قتل کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں لیکن جن کو جائز کے طور پر مارنا ہے ان کو کوئی نہیں مار رہا، ان کے ہاتھ کھلے ہیں وہ مسلمانوں کو ماری جا رہے ہیں، اسماء حدید نے کہا کہ پھر میں نے انہیں تجویز دی کہ کسی بھی بنیاد پر انہیں منوا لو، جیسے حضورؐ نے کیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاہدہ کرنے کے لیے یا سمجھنے کے لیے میرے پاس تو مثال کے لیے نمونہ صرف حضور پاکؐ ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ ہو رہی ہے کہ میں نے اسرائیل کے متعلق کوئی قرارداد جمع کروائی ہے، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے کوئی ایسی قرارداد پیش نہیں کی ہے نہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے، میں نے صرف ایک بات کی تھی مہربانی کرکے مسلمانوں کو یہودیوں کے ہاتھوں قتل اور ذبح ہونے سے بچایا جائے اور سارے مسلمان جن کو اللہ تعالیٰ نے قوت دی ہے وہ جائیں اور مسلمانوں کی جا کر جان چھڑائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…