پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

’’آسیہ کے عدالتی فیصلے نے دل دکھی کردئیے ‘‘،مفتی منیب الرحمن کا بڑا اعلان،خطرناک انتباہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آسیہ کے حوالے سے عدالتی فیصلے نے مسلمانانِ پاکستان کے دل دکھی کردیے ہیں اور ان کے لیے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیاجب پاکستان پہلے ہی اقتصادی بدحالی اور سیاسی انتشار کا شکار ہے ،

ملک کے لیے اس اعتقادی جھٹکے کا برداشت کرنا بہت مشکل ہے، یہ فیصلہ ملک کی وحدت کو کمزور کرنے کا باعث بنے گا ۔اس تاریخی المیے پرپرامن احتجاج اسلامیانِ پاکستان اور اہلسنت وجماعت کا آئینی وقانونی حق ہے،بلکہ ان کے ایمان کا تقاضا ہے ۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ تمام طبقات اس پر امن احتجاج میں شریک ہوں ،کاروبار کو موقوف کریں اور محبتِ مصطفی ؐکا پرچم بلند کریں ۔تمام علمائے کرام اور خطبائے عظام اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور حسبِ توفیق پرامن احتجاج میں شریک ہوں ۔ہم ذمہ داروں کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ پر امن احتجاج کرنے والوں پر تشدد سے گریز کریں ،ورنہ خدانخواستہ کسی غیر محتاط اقدام کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان ہوا ،تو پھر اس کے نتائج اور مضمرات انتہائی خطرناک ہوں گے، جن کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتاعلامہ سید حسین الدین شاہ ، علامہ غلام محمد سیالوی ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ،صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی اور دیگر جید علماکرام نے اس موقف کی حمایت فرمائی ۔  صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آسیہ کے حوالے سے عدالتی فیصلے نے مسلمانانِ پاکستان کے دل دکھی کردیے ہیں اور ان کے لیے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیاجب پاکستان پہلے ہی اقتصادی بدحالی اور سیاسی انتشار کا شکار ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…