واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ہاتھوں امریکی میرینز کی ہلاکت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ سنہ 1983ء میں بیروت میں امن فوج کے ہیڈ کواٹر میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے سیکڑوں امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ آج سے 35 برس پیشتر حزب اللہ کے دہشت گردوں نے ایران کی
معاونت سے بیروت میں امریکی میرینز کے 241 اہلکاروں کو ہلا کردیا تھا۔ مارے جانے والے ہمارے بہادر سپاہی اور قوم کے ہیرو تھے جو امن فوج کے تحت بیروت میں تعینات کئے گئے تھے۔ ہم اس خونی دہشت گردانہ واردات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے‘۔خیال رہے کہ 1983ء میں بیروت میں امریکی نیول فورس کے ایک اڈے پر ہونے والے خود کش حملے میں 241 امریکی، 58 فرانسیسی فوجی جب کہ چھ عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ حملے میں 100 سیزاید افراد زخمی ہوئے تھے۔