جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل،تحریک انصاف کی حکومت اب کیا کرے گی؟ وفاقی وزیر نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ سمیت بین الاقوامی سطح پر 295سی کا کسی بھی مذہبی جماعت سے زیادہ دفاع کرے گی،آسیہ کیس عدالت میں ہے جس کو سڑکوں پر لانے کے بجائے عدالت میں ہی رہنا چاہئے،ممتاز قادری کے معاملہ پر عدالت کے بجائے سڑکوں پر آنے پر فوکس کیا گیا ،کوشش ہے کہ ملک میں کوئی انارکی ،انتشار کی کیفیت پیدا نہ ہو،جو لوگ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اتحاد امت اسلامک سنٹر کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر علامہ محمد ضیاء الحق نقشبندی ، قاری زوار بہادر ، علامہ راغب حسین نعیمی، پیر سید منور جماعتی سمیت دیگر علماء و مشائخ بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے بز رگوں نے پاکستان کے قیام کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا لیکن اب قیام پاکستان کے بعد استحکام پاکستان کا وقت ہے جس کا بیڑا وزیراعظم عمران خان نے اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ٗ معیشت کو درپیش مسائل اور عوام کی مشکلات حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے لیکن اس بات کو بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ سب مسائل کس نے پیدا کئے ٗ 2013 سے 2018ء تک ملک پر قانونی قرضوں کا حجم تقریباً دوگنا ہو چکا ہے اور پاکستانی قوم روزانہ 5 ارب سود کی مد میں ادا کرتی ہے تاہم موجودہ حکومت نے یہ تہیہ کیا ہے کہ معیشت کے شعبہ میں اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ دیگر معاشی مسائل حل کئے جائیں جس کی قوم کو وقتی طور پر مشکلات ہوں گی لیکن آنیوالے دنوں میں ملک ترقی کی راہ پر گا مزن ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو یہ کہا گیا کہ تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھانے سے تحریک انصاف ضمنی الیکشن ہار جائے گی لیکن وزیراعظم اس موقف پر قائم رہے کہ ہمارا ایجنڈا الیکشن جیتنے کا نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کا ہے ٗ

وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ ملک کو درپیش ابتدائی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ختم ہونیولا نہیں بلکہ قیامت تک آباد رہنے والا ہے، اس کی معیشت بھی بہتر ہو گی ٗ یہ ملک خطے میں اسلامی دنیا کی قیادت کرنے والا بنے گا جس کیلئے اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے ۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ایک سازش کے تحت عراق ٗ یمن ٗ لیبیا ٗ شام سمیت اسلامی دنیا کے مسلمانوں کو لڑایا گیا، اس میں ہمارا کردار یہ ہے کہ آپس کے اختلافات اور انتشار سے نکلیں،

اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں، دشمنوں کو پیغام دیں کہ یہ ہم سب کا ملک ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔آسیہ کیس کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کیس عدالت میں چل رہا ہے اور اس کو عدالت میں ہی رہنا چاہئے ٗ عدالت کی جنگ سڑکوں پر آتی ہے تو عدالتی جنگ ہار جاتے ہیں ٗ ممتاز قادری کے معاملے پر بھی سڑکوں پر فوکس رکھا گیا اور عدالت پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ ایک باوقار ستون ہے جس کی مثال یہ ہے کہ عمران خان عرصہ دراز سے

نوازشریف کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے اور پھر وہ گرفتار ہوئے لیکن عمران خان کے و زیراعظم ہونے کے باوجود نوازشریف کو عدالت کے دو معزز ججز نے رہا کر دیا ٗجس میں انتظامیہ کا کوئی اختیار نہ تھا ٗ295 سی کے معاملے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہمارا موقف دو ٹوک ہے جبکہ پی ٹی آئی بھی کسی مذہبی جماعت سے زیادہ پارلیمنٹ سمیت بین الاقوامی سطح پر 295 سی کا دفاع کرے گی۔ عمرہ فیس میں اضافی 2 ہزار ریال لگانے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ

وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورہ کے موقع پر سعودی ولی عہد سے بات ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں سعودی سفیر نے بھی بتایا ہے کہ وزیراعظم کی اس خواہش کی تکمیل ہو گی اور 2 ہزار ریال اضافی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ٗ علماء کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دینے کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ جان کی حفاظت فرض ہے جبکہ امامہ پہننا سنت غیر مؤقدہ ہے ٗ اگر ہیلمٹ کی پابندی اس حوالے سے لگائی گئی کہ لوگ پگڑیاں نہ پہنیں تو یہ غلط ہے اور

اگر یہ حفاظتی تدابیر کیلئے لگائی گئیں تو قرآن مجید میں بھی حفاظت کا ذکربہت موقعوں پر آیا ہے ٗ اس پر علماء کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے بلکہ علماء کرام اپنے خطبات میں ٹریفک قوانین کے احترام کو موضوع بنائیں ٗعمران خان کے وزیر اعظم ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک درویش صفت آدمی ہیں ،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جب ذکر آتا ہے تو عمران خان کی آنکھوں میں چمک آجاتی ہے،عمران خان نے پہلا دورہ سعودی عرب کا کیا ،جب وہاں پہنچے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ننگے پاؤں ایئرپورٹ سے باہر آئے ،جس شخص کا توکل علی اللہ اتنا زیادہ ہے اللہ اس کی مدد کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…