منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بشارالاسد کے قرےبی ساتھی و شامی اسپیشل فورس کے سربراہ عماد منصور ہلاک

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شام میں صدر بشارالاسد کے ایک مقرب خاص اور شامی اسپیشل فورسز کے چیف عماد محی الدین رمضان منصور حال ہی میں جسرالشغور معرکے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عماد منصور چند روز قبل جسرالشغور کے مقام پر ایک سخت معرکے کے دوران باغیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔مقتول اسپیشل فورس کے سربراہ ہی نہیں بلکہ صدر بشارالاسد کے مقرب خاص بھی تھے۔ انہوں نے صدر اسد کے والد حافظ الاسد اور ان کے بھائی رفعت اسد کے درمیان سنہ 1980ئ میں پیدا ہونے والے بحران کے دوران اپنی عسکری مہارت سے خصوصی یونٹ تشکیل ی تھی اور انہوں نے حافظ الاسد کے سیاسی مخالفین کے خلاف سخت معرکے لڑے۔ حافظ الاسد کے بعد بشارالاسد کے دور میں بھی عماد منصور نے کئی اہم مہمات میں حصہ لیا۔ انہی میں جسرالشغور کا معرکہ بھی شامل ہے جس میں وہ زخمی ہوکر اسپتال منتقل کیے گئے تھے۔ بشارالاسد اسے انہیں اپنے اہم اور بہترین منصوبہ سازوں میں شمار کرتے تھے۔میڈٰیا رپوٹس کے مطابق ادلب شہر میں جسرالشغور کے مقام پر باغیوں اور شامی فوج کے درمیان دو ہفتے تک خون ریز لڑائی جاری رہی۔ اس دوران شامی فوج کی جانب سے شہر پر راکٹوں کی بارش کی گئی مگر سرکاری فوج اور ان کے اجرتی قاتل جسرالشغور کو فتح کرنے میں ناکام رہے۔ شہر میں سرگرم ’جیش الفتح‘ نامی ایک گروپ نے نیشنل اسپتال کے قریب بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں اسپیشل فورس کے چیف عماد محی الدین منصور بھی شامل تھے۔جسرالشغور میں مقامی رابطہ کمیٹیوں کے مطابق لڑائی کے وقت 300 شامی فوجیوں نے شہر کا محاصرہ کیا تھا تاہم وہ باغیوں کو وہاں سے نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…