اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقرباء پروری کے خلاف بڑی بڑی آوازیں بلند کرنے والے خود بھی اسی راستے کے مسافر نکلے، وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو اہم ترین عہدے پر تعینات کر دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر کر دیا ہے،
وزیراعظم عمران کا کہنا ہے وہ نوجوانوں کو حکومت میں لے کر آئیں گے تاکہ ان کے ویژن سے عوام کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے 15 پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیے ہیں، اس کا نوٹیفیکیشن وزارت کابینہ ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لعل چند کو انسانی حقوق کا پارلیمانی سیکرٹری، عندلیب عباس کو وزارت خارجہ، عالیہ حمزہ کو ٹیکسٹائل پارلیمانی سیکرٹری، ظہور حسین قریشی پاور اور فرخ حبیب کو ریلوے کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق راجہ ریاض پٹرولیم، تاشفین صفدر ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے پارلیمانی سیکرٹری، جمیل احمد بحری امور، جویریہ ظفر وزارت اطلاعات کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر، شاندانہ گلزارخان تجارت، وجیہ اکرام تعلیم و پروفیشنل تربیت کی سیکرٹری اور نوشین حمید کو قومی صحت کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ روبینہ جمیل دفاعی پیداوار اور رخسانہ نوید موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری تعینات ہوں گی۔ وزیراعظم نے زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر کر دیا ہے، وزیراعظم عمران کا کہنا ہے وہ نوجوانوں کو حکومت میں لے کر آئیں گے تاکہ ان کے ویژن سے عوام کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے 15 پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیے ہیں، اس کا نوٹیفیکیشن وزارت کابینہ ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔