منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

اسد عمر عمران خان کے خلاف سازش کر رہے ہیں، وزیر خزانہ نے ایسا کیا کام کر دیا؟ معروف صحافی نے سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 19  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی مبشر لقمان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا جو بھی ویژن تھا اسے آج اسد عمر نے دفن کر دیا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ ہم ٹیکس اکٹھا کریں گے اور سب کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آئیں گے لیکن حکومت نے منی بجٹ میں نان فائلرز کو گاڑیاں اور جائیدادیں خریدنے کی اجازت دے دی ہے،

مبشر لقمان نے کہا کہ اس سے تو جو ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے اور ٹیکس نہ دینے والوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ لینڈ مافیا کو خوش کر دیا گیا ہے اور اس آٹو موبائل مافیا کو بھی مزید مضبوط کر دیا گیا ہے، معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے لینڈ مافیا اور آٹو مافیا کے ہاتھوں مجبور ہو کر تمام تر ٹیکس، ٹیکس دینے والوں پر ڈال دیا۔ معروف صحافی نے کہا کہ انتخابات سے قبل میرے ہی ایک پروگرام میں عمران خان نے کہا تھا کہ اسد عمر وزیر خزانہ ہوں گے کہیں عمران خان سے دھوکہ دہی تو نہیں ہوئی کہ جس شخص پر عمران خان نے اندھا اعتماد کیا وہی شخص اسحاق ڈار کے نقش قدم پر چل پڑا ہو۔ معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ دو تین سال کے بعد اسد عمر ملک کا مزید بیڑہ غرق کرکے لندن بھاگ جائیں اور عمران خان یہاں کسی دلدل میں پھنس جائیں، اللہ کرے ایسا نہ ہو۔ مبشر لقمان نے پروگرام میں مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس لگایا بہت اچھا کیا مگر اسد عمر کی آنکھوں میں اس وقت کیا پڑا ہوا تھا جب وہ بھول گئے کہ نو بلین روپے سالانہ لوکل انڈسٹری والے لوگوں سے اون لیتے ہیں، وہ لوگوں کا خون چوس رہے ہیں۔ معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ انکم ٹیکس یہ ہے کہ آپ نے کمایا اور آپ اس پر ٹیکس دیتے ہیں، ایک شخص کماتا ہی نہیں تو وہ ٹیکس نہیں دے گا لیکن اگر وہ کمائی ہی نہیں کر رہا تو جائیداد کہاں سے خرید رہا ہے اور وہ ٹیکس فائلر ہی نہیں ہے تو گاڑیاں کہاں سے خرید رہاہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…