پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سب سے زیادہ تنخواہ دنیا کے کس شہر میں دی جاتی ہے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا،حیران کن رپورٹ جاری

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(اے این این )جرمنی کے ڈوئچے بینک نے گزشتہ7سال سے دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے اور سب سے طاقتور شہروں کی سالانہ فہرست جاری کی ہے۔ سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے شہروں میں سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ پہلے نمبر پر ہے، جہاں ملازمین کو کم ازکم ماہانہ تنخواہ5,764امریکی ڈالر دی جاتی ہے۔ یہ فہرست مرتب کرنے میں، ہر شہر میں سگریٹ

کے پیکٹ کی قیمت سے لے کر 2بیڈ روم کے اپارٹمنٹ کے اوسط کرائے تک، متعدد مصنوعات اور خدمات کی قیمتوں اور ان شہروں میں رہنے کے مجموعی اوسط اخراجات کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں معیارِ زندگی، ٹیکس اور گھر کے کرائے کے بعد دستیاب تنخواہ اوروِیک اینڈ تفریح کے اخراجات کو بھی دیکھا گیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دراصل، ٹیکس اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے بعد ایک شخص کے پاس باقی اخرجات کے لیے جتنی آمدنی بچ جاتی ہے، اس سے ہی کسی بھی شہر کے امیر ہونے کا درست اندازہ لگایا جاتا ہے۔ ہرشخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے کیریئر میں بہترین تنخواہ اور مراعات ملیں۔ہرچند کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کچھ ڈگریوں جیسے STEM، بزنس اور سوشل سائنسز میں میجرز کرنے والے نوجوانوں کو دیگر کے مقابلے میں زیادہ تنخواہیں اور مراعات کی پیشکش کی جاتی ہے، تاہم ڈوئچے بینک کی رپورٹ سے یہ دلچسپ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ دنیا میں کچھ ایسے شہر بھی موجود ہیں، جہاں انھیں عالمی اوسط تنخواہوں سے زیادہ کی پیشکش کی جاتی ہے۔ اس کی وجوہات میں، اس شہر کا لائف اسٹائل، رہنے کے مجموعی اوسط اخراجات، شہریوں کے پاس دستیاب قابلِ خرچ آمدنی اور ٹیکسوں کی شرح شامل ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…