پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

میں نے 21سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ میرا باپ۔۔۔!!! معروف پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )معروف پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گھریلو دبا ؤاور والدہ کے انتہائی سخت اور تشدد آمیز رویے کی وجہ سے 21 برس کی عمر میں اپنا گھر چھوڑ دیا تھا۔حنا الطاف نے 16 برس کی عمر میں بطور وی جے اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔2016 میں سماجی مسائل پر مبنی ڈرامہ سیریل

اڈاری حنا الطاف کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہے، جس میں ان کے ‘زیبو’ کے کردار کو خوب پذیرائی ملی تھی۔اسی کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘اڈاری میں ان کا کردار ایک ایسی بچی کا تھا جسے بچپن میں تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، یہ ایک ایسا کردار ہے جسے میں خود سے قریب سمجھتی ہوں کیوں کہ میں نے ایسی ہی تکلیف سہی ہے۔حنا نے بتایا کہ ان کی والدہ کو شیزوفرینیا (بھولنے) کی بیماری تھی اور وہ ذہنی طور پر بھی علالت کا شکار تھیں، جس کی وجہ سے انہیں بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ شوٹنگ یا ریکارڈنگ پر جاتی تھیں، اس وقت بھی وہ والدہ کا غصہ برداشت کرتیں اور مار بھی کھاتیں اور پھر یہی سلسلہ کام سے آنے کے بعد بھی جاری رہتا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا، میں اکثر اپنی ماں کی مار سے زخمی ہوجاتی تھی اور جب سیٹ پر جاتی تو میک اپ ٹیم کے سوالات پر جھوٹ بولتی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ اس دوران ان کے والد اور دو بھائی اپنی اپنی زندگی میں مصروف تھے، کسی کو کسی سے غرض نہیں ہوتا تھا، انہیں گھر کو مالی طور پر بھی سپورٹ کرنا پڑتا تھا، یہی وجہ تھی کہ وہ شدید تناؤ اور ذہنی دبا کا شکار ہوتی چلی گئیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…