منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نیلامی کیلئے پیش سرکاری ہیلی کاپٹرز ناقابل پرواز،قابل استعمال بنانے پر کتنے اخراجات آئیں گے؟برطانوی نشریاتی ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی حکومت کی جانب سے نیلامی کے لئے پیش کئے گئے چاروں ہیلی کاپٹرز میں سے ایک بھی اڑان بھرنے کے قابل نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم کے دفترسے کابینہ ڈویژن کوایک خط بھیجا گیا ہے جس میں نیلام کیے جانے والے چاروں ہیلی کاپٹروں کی حالت زارسے آگاہ کیا گیا ہے۔خط کے مطابق حکومت کی جانب سے نیلام کیے جانے والے چاروں ہیلی کاپٹراڑان بھرنے کے قابل نہیں ہیں، چاروں ہیلی کاپٹر طویل عرصے سے پرزوں کی عدم دستیابی

کے باعث خراب حالت میں ہیں اور ان ہیلی کاپٹروں کو اڑنے کے قابل بنانے کے لیے اچھی خاصی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔اس متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ 93-1992 ماڈل کے ہیلی کاپٹرز کو تو چند پرزے ڈال کر قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے لیکن اس پر بھی کروڑوں روپے خرچ ہوں گے تاہم 74-1971 ماڈل کے ہیلی کاپٹرز کو اڑنے کے قابل بنانا مہنگا ترین اورمشکل کام ہے، ہیلی کاپٹرز میں بعض پرزے ایسے ہوتے ہیں جنہیں ایک خاص مدت کے بعد بدلنا ہوتا ہے چاہے یہ ہیلی کاپٹر استعمال ہو یا نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…