اٹک ( آئی این پی) پنڈی گھیپ کی حدودمیں رشتہ سے انکارپرملزم کالڑکی کے گھرہینڈگرنیڈسے حملہ ،خوش قسمتی سے ہینڈگرنیڈ پھٹ نہ سکا۔تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کی حدودمیں محلہ مدینہ مسجدمیں لڑکی کارشتہ نہ دینے پرطارق عزیزنامی شخص کے گھر میں نوجوان محمدسعد نے ہینڈگرنیڈپھینکاجوخوش قسمتی سے نہ پھٹ سکاپولیس نے ہینڈگرنیڈتحویل میں لے
کراسے ناکارہ بنادیا لڑکی کے والدنے بتایاکہ مذکورہ نوجوان محمدسعد کو میں نے اپنی لڑکی کارشتہ دینے سے انکارکیااوربیٹی کی شادی کسی اورجگہ کردی جس پر محمدسعد مجھے اورمیری بیٹی کواکثر جان سے مارنے کی دھمکی دیتاتھااوراس نے میرے گھر پر ہینڈگرنیڈ سے حملہ کیا مگر خوش قسمتی سے وہ نہ پھٹ سکااورہم گھروالے محفوظ رہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔