جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھتا جا رہا ہے، امریکہ کو راہ راست پر لانے کے لیے ایران نے بین الاقوامی برادری سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران ( آن لائن )ایران نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھتا جا رہا ہے لہذا بین الاقوامی برادری امریکا کو راہ راست پر لانے کے لیے کردار ادا کرے۔غیرملکی میڈیا کے مطا بق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے بعد اب عالمی فوجداری عدالت پر بھی پابندیاں لگانے کی دھمکیاں دینے لگا ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ امریکی حکومت کو سمجھائے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر یحیٰی رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ اگر ایران کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا

تو وہ صرف زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے سرحد کے باہر جواب دینے پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ سمندر پار حملے بھی کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے عالمی فوجداری عدالت کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ججوں کی گرفتاری سمیت سخت پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ امریکی مشیر جان بولٹن کا کہنا تھا کہ اگر عالمی فوجداری عدالت امریکی، اسرائیلی یا اتحادی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے گی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…