اسلام آباد (این این آئی)بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سن کر سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی آنکھ میں آنسو آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے سابق وزیراعظم محمدنوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر سے ملاقات کی ، اس موقع پر میاں شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سابق وزیراعظم کو دی تو
ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے جبکہ اس موقع پر مریم نواز رونے لگ گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی ،سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مریم نواز کو دلاسہ دیتے رہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے والدہ سے ملے دو ماہ ہو جانے اور اس دوران بات نہ ہونے کا بار بار تذکرہ کیا ۔ مریم نواز والدہ کا چہرہ آخری کال پر ہی دکھا دینے کی بات کرتی رہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے بچوں کو بھی کافی دیر تک گلے لگائے رکھا ۔