لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ (کل) جمعرات کو بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل جمعرات کو ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائیگی ۔ جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لائی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق
بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ 10 افراد پاکستان جائیں گے ۔ قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بتایا کہ پرسوں رات سے اچانک میری والدہ کی طبیعت خراب ہوئی اللہ کا حکم آچکا تھا انکا بلاوا آ گیا تھا ۔ آج بڑے غم کا دن ہے میری والدہ کا انتقال محرم میں ہی ہوا۔