منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سنگین غداری کیس خصوصی عدالت نے پرویز مشرف پر بجلیاں گرادیں،دھماکہ خیز حکم جاری

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی 9اکتوبرسے روزانہ سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں جسٹس یاور علی اور جسٹس نذراکبر نے کی جبکہ جسٹس طاہرہ صفدر پیر کی سماعت میں بھی موجود نہیں تھیں۔جسٹس یاور علی نے ریمارکس دیئے کہ سنگین غداری کیس میں تمام شہادتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں ۔

نصیرالدین نیئر دلائل دینگے کہ ملزم کا بیان ریکارڈ نہ ہوتو مقدمہ کیسے آگے چلے گا اورنصیرالدین نیئر یہ بھی دلائل دینگے کہ ملزم کا 342کا بیان اسکائپ پر ریکارڈ ہوسکتاہے؟انہوں نے سوال کیا کہ حکومت ملزم کوعدالت میں پیش کرنے کے لئے کیا اقدامات کررہی ہے؟جس پر نمائندہ وزارت داخلہ نے موقف اپنایا کہ انٹرپول کے ذریعے پرویزمشرف کی گرفتاری کی درخواست کی گئی تھی، جسٹس یاور نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ آئندہ سماعت پر تحریری طور پر بتائے ملزم کو پیش کرسکتے ہیں یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…