اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت، گیس بھی برآمد ہونے کا قوی امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نےپنجاب کے پوٹھوہار ریجن میں ضلع چکوال میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔ ضلع چکوال صوبہ پنجاب میں کرسال بلاک (3372-18) کے تلہ گنگX-1 کنوئیں سے تیل کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ تلہ گنگX-1 کی کھدائی کا آغاز 24 مئی2018 کو ہوا۔ کور اور کھدائی کے
دوران تیل /گیس کے اچھے امکانات کی بنیاد پر ایوسین ایج کی چورگلی سکیسر فارمیشن کے کاربونیٹ میں بیرفٹ کھدائی اسٹم جانچ کی گئی۔جانچ کے دوران کنوئیں سے تقریباً 11.5اے پی آئی کثافت کا تیل حاصل ہوا۔ 32/64 انچ چوک سائز اور 77 پی ایس آئی ویل ہیڈ کے بہاؤ کے دباؤ پر زیادہ سے زیادہ یومیہ 313 بیرل تیل ریکارڈ کیا گیا اور قلیل مقدار میں گیس بھی حاصل ہوئی۔ کنوئیں میں بلند شرح پرتیل کے بہاؤ کے امکانات ہیں۔