پشاور(این این آئی) جمعۃ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی، یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف قرار داد اور توجہ دلاؤ نوٹس اور لواری ٹنل میں آمدورفت کے سلسلہ میں شیڈول کا بہانہ بنا کر مسافروں کی تذلیل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد ، توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال جمع کرا دیے گئے
چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے مؤقف اختیار کر تے ہوئے کہا کہ جمعۃ المبارک سید الایام ہے اس لئے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے دن ہی ہونا چاہئے انہوں نے ایک اور قرار داد کے ذریعہ یہ بھی کہا کہ پاکستان بھر سے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے سے ایک طرف غریب افراد سستی اشیاء خورد و نوش کی خریداری سے محروم اور ہزاروں نوجوان بے روزگار ہو ں گے جبکہ موجودہ حکومت کے منشور میں ایک کروڑ نوجوانو ں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے ایک توجہ دلاؤ نوٹس پر لواری ٹنل کے حوالہ سے مولانا چترالی نے وزیر مواصلات سے استفسارکیا ہے کہ لواری ٹنل ہر قسم کے تعمیراتی کام ہو نے کے باوجود اور سابق وزیر اعظم کے ٹنل افتتاح کے بعد مخصوص اوقات میں ٹنل کو بند رکھنے اور مسافروں کی آمدورفت پر پابندی لگانے کا کیا جواز باقی رہتاہے اور ایک اور قرار داد کے ذریعہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حکومت اردو زبان کے نفاذ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور دفعہ 62 ، 63 کو نہ چھیڑنے کے حوالہ سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی جمع کیا گیا ہے ۔ جمعۃ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی، یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف قرار داد اور توجہ دلاؤ نوٹس اور لواری ٹنل میں آمدورفت کے سلسلہ میں شیڈول کا بہانہ بنا کر مسافروں کی تذلیل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد ، توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال جمع کرا دیے گئے چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے مؤقف اختیار کر تے ہوئے کہا کہ جمعۃ المبارک سید الایام ہے اس لئے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے دن ہی ہونا چاہئے