بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت کو پہلا سب سے بڑا سرپرائز، 20 ویں گریڈ کے سرکاری افسر کا اہم وفاقی وزیر کے احکامات ماننے سے انکار پھر انکار کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 20 ویں گریڈ کے سرکاری افسر ضیاء چیمہ نے وفاقی وزیر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا، جس پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے احکامات نہ ماننے پر سرکاری افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ضیاء چیمہ بیسویں سکیل کے سرکاری افسر ہیں جو پبلک انویسٹمنٹ پروگرام کے چیف تعینات تھے لیکن وفاقی وزیر کے احکامات بجا نہ لانے پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سرکاری افسر ضیاء چیمہ نے نیشنل اکنامک کونسل کی منظوری سے قبل سیکرٹری کی جانب سے سرکاری کاموں کی تقسیم میں تبدیلی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نئے تنازعے کا اس وقت آغاز ہوا جب پلاننگ کمیشن کے 21 ویں سکیل کے افسر علی بات خان جو کہ جوائنٹ چیف اکانومسٹ تعینات ہیں، نے ضیاء چیمہ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کیا اور کہا کہ ضیاء چیمہ کے خلاف کوئی بھی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے، اس لیے انہیں اعتماد میں لیے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا۔ اکیسویں سکیل کے افسر علی بات خان نے کہا کہ انیتا طوراب کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مدنظر رکھا جائے تو حکام کی طرف سے بھیجے جانے والے غیر قانونی حکم پر ماتحت افراد کے ذریعے عملدرآمد نہیں کروایا جا سکتا۔  20 ویں گریڈ کے سرکاری افسر ضیاء چیمہ نے وفاقی وزیر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا، جس پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے احکامات نہ ماننے پر سرکاری افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ ضیاء چیمہ بیسویں سکیل کے سرکاری افسر ہیں جو پبلک انویسٹمنٹ پروگرام کے چیف تعینات تھے لیکن وفاقی وزیر کے احکامات بجا نہ لانے پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…