منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ڈپریشن کا شکار بنانے والی چند عام عادتیں

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متعدد افراد کو ذہنی تشویش اور مایوسی (ڈپریشن) کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران سامنا ہوتا ہے جو جسمانی وزن بڑھانے کے ساتھ دیگر امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے۔ درحقیقت ڈپریشن کی چند مخصوص علامات ہوتی ہیں جو اکثر افراد پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں اور زیادہ سنگین نوعیت کے ذہنی عوارض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ڈپریشن کی 7 جسمانی علامات مگر کیا آپ جانتے ہیں۔

چند عام عادتیں ہی مزاج پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں اور ان کو ترک کردینا ڈپریشن کا شکار ہونے سے بچا سکتا ہے؟پراسیس غذاﺅں کا استعمال اگر تو آپ چپس کھانے کے شوقین ہیں تو یہ جان لیں کہ اس طرح کے پراسیس فوڈ ڈپریشن اک شکار بناسکتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ پراسیس غذائیں کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں بہت زیادہ ڈپریشن کا تجربہ بھی عام ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں پھلوں اور سبزیاں کھانے کوترجیح دینے والوں میں یہ امکان نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔ اکیلے زیادہ وقت گزارنا اکیلے کچھ وقت گزارنا ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے تاہم ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بہت زیادہ وقت تنہا رہنے کی عادت کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ڈپریشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔ منفی سوچ رکھنے والوں کے ساتھ وقت گزارنا دوستوں، باس یا کسی بھی پیارے کی جانب سے منفی کلمات ذہن پر دیرپا اثرات مرتب کرتے ہیں، تو اپنے ارگرد منفی سوچ رکھنے والوں کو رکھنا ڈپریشن کا شکار بناسکتا ہے۔ تمباکو نوشی یہ تو سب کو معلوم ہے کہ تمباکو نوشی کی عادت پھیپھڑوں اور نظام تنفس کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے مگر ایک تحقیق کے مطابق سیگریٹ نوشی ذہنی بے چینی اور ڈپریشن کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 18 فیصد تمباکو نوش افراد میں ڈپریشن کی علامات نظر آتی ہیں۔ رات گئے سونا ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ رات گئے بستر پر سونے کے لیے لیٹتے ہیں، انہیں دن بھر منفی خیالات کا زیادہ سامنا ہوسکتا ہے، اس کے مقابلے میں جلد سونے والوں میں یہ خطرہ کم ہوتا ہے، درحقیقت محققین کا کہنا تھا کہ رات 8 سے 12 بجے کے درمیان سوجانا صحت کے لیے بہترین وقت ہوتا ہے۔ میں نے ڈپریشن سے کیسے نمٹا؟ سست طرز زندگی اگر آپ بہت زیادہ وقت ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ عادت ذہنی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے خاص طور پر ڈپریشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس کے مقابلے میں جسمانی طور پر متحرک رہنا مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…