کراچی (این این آئی) منی لانڈرنگ میں ملوث حسین لوائی کو اسپتال میں رکھے جانے کی سر توڑ کوششیں جاری، ملزم حسین لوائی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق حسین لوائی کے دل کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں ۔قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ایک ہی دن میں بنایا گیا میڈیکل بورڈ دوسری بار اچانک تبدیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم حسین لوائی کو جمعرات کے دن دل میں تکلیف کے بعد جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین لوائی کے ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق انہیں کوئی دل کی بیماری نہیں میڈیکل رپورٹ نارمل ہونے کے باعث ایک ہی دن میں بنائے گئے میڈیکل بورڈ کو دوبارہ تبدیل کر دیا گیا حسین لوائی کو اسپتال میں باقاعدہ داخل کرنے کیلیے میڈیکل بورڈ نے کارروائی شروع کردی ہے ۔ میڈیکل بورڈ میں اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر ، ڈاکٹر ندیم رضوی ، ڈاکٹر جاوید سیال اور دیگر شامل ہیں ۔سیاسی دبا ؤکے باعث میڈیکل بورڈ میں چھٹی پر گئے ڈاکٹر جہانگیر شاہ کو بھی شامل کردیا گیا۔ذزرائع نے بتایا ہے کہ حسین لوائی کو سیاسی دباؤ کے تحت اسپتال انتظامیہ نے داخل کرلیا میڈیکل بورڈ میں موجود اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کے بھائی اور ڈاکٹر جاوید سیال سابق وزیر داخلہ سہیل سیال کے بھائی ہیں منی لانڈرنگ میں ملوث حسین لوائی کو اسپتال میں رکھے جانے کی سر توڑ کوششیں جاری، ملزم حسین لوائی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق حسین لوائی کے دل کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں ۔قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ایک ہی دن میں بنایا گیا میڈیکل بورڈ دوسری بار اچانک تبدیل کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم حسین لوائی کو جمعرات کے دن دل میں تکلیف کے بعد جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔