منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

چکن کا گوشت بیماریاں پھیلانے کا سب سے بڑا سبب؟

datetime 9  اگست‬‮  2018 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) آلودہ غذا کے استعمال سے ہونے والی بیماریاں کافی عام ہوتی ہیں اور اس حوالے سے چکن کے گوشت کو سب سے بڑا ذمہ دار سمجھا جاسکتا ہے۔ امریکا کے محکمہ صحت سی ڈی سی کی جانب سے آلودہ غذاﺅں سے پھیلانے والی بیماریوں کے حوالے سے حال ہی میں تحقیق میں سامنے آئی۔ محققین نے دریافت کیا کہ چکن کا گوشت دیگر غذاﺅں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بیماریاں پھیلانے کا باعث بنا۔

کیا چکن صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ تحقیق کے مطابق بیجوں والی سبزیاں، مچھلی اور دودھ سے بنی مصنوعات بھی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر چکن سب سے زیادہ بیمار کرنے کا باعث بنتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ تحقیق امریکا میں 2009 سے 2015 کے دوران غذاﺅں سے پھیلنے والی بیماریوں پر کی گئی تھی، اس کا اطلاق پاکستان پر نہیں کیا جاسکتا، مگر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہاں بھی چکن یا آلودہ غذائیں بیماریاں پھیلانے کا باعث بن سکتی ہیں۔ محققین کے مطابق چکن سے زیادہ بیماریاں پھیلنے کی وجہ کوئی راز نہیں، درحقیقت اس گوشت کے اسٹوریج، اس کے انتظام اور پکانے کی تیکنیک امراض سے بچاﺅ کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ انڈے، کچا دودھ، سبز پتوں والی سبزیاں اور چکن ایسی غذائیں ہیں جن میں بیکٹریا کی نشوونما کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، اگرچہ یہ کھانے کے لیے محفوظ ہوتی ہیں مگر چکن کے حوالے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ چکن کے گوشت میں اکثر سالمونیلا نامی بیکٹریا پایا جاتا ہے جو انتڑیوں کی سوزش اور فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر بزرگوں، حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ لوگ سب سے بڑی غلطی یہ کرتے ہیں کہ چکن کو پکانے سے پہلے دھو کر سمجھتے ہیں کہ تمام مضر صحت بیکٹریا کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ چکن کھانا جسم کو کتنا فائدہ یا نقصان پہنچاتا ہے؟ تاہم اس طرح وہ بیکٹریا کو کو کچن میں موجود دیگر اشیاء اور غذاؤں تک بھی پھیلا رہے ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق جب کچن کے گوشت کو پکانے کا ارادہ ہو تو یہ بہت ضروری ہے کہ اسے نہ دھوئیں بلکہ اگر پکانا نہیں تو فریزر میں رکھ دیں۔ اسی طرح ان چیزوں کو بھی احتیاط سے اچھی طرح دھوئیں جہاں اس گوشت عارضی طور پر رکھا ہو اور اپنے ہاتھ بھی اچھی طرح دھوئیں۔

چکن میں کیمپائلو بیکٹر (Campylobacter) نامی بیکٹریا بھی پایا جاتا ہے جبکہ سالمونیلا کا ذکر اوپر ہوچکا ہے، یہ ایسے جراثیم ہیں جو پکانے کے دوران بھی بچ سکتے ہیں۔ اس لیے یہ بھی ضروری ہے کہ چکن کو تیز آنچ میں پکایا جائے تاکہ نقصان دہ بیکٹریا کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے، کیونکہ ان کی معمولی مقدار بھی بیمار کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…