ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کے جہاز نے مسلم لیگ ن کا بھٹہ ہی بٹھا ڈالا شہباز شریف اپنے شیروں کی راہ ہی تکتے رہ گئے، ن لیگ میں بڑی بغاوت ایک یا دو نہیں بلکہ کتنے نو منتخب لیگی باغی ہو گئے،

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف پارلیمانی اجلاس میں اپنے شیروں کی راہ تکتے رہ گئے، 14لیگی باغی، نو منتخب اراکین کے بلائے گئے اجلاس میں 109ہی حاضر ہوئے، بار بار فون مگر کسی نے اٹھانے کی زحمت ہی گوارا نہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اپنے شیروں کی راہ تکتے رہ گئے ہیں اورپارلیمانی اجلاس میں نو منتخب اراکین میں سے صرف 109ہی حاضر ہوئے ہیں

جبکہ 14اراکین نے بغاوت کر دی ہے اور اس حوالے سے قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ 14اراکین مسلم لیگ ن کے فارورڈ بلاک کے طور پر سامنے آتے ہوئے تحریک انصاف کی نمبر گیمز میں ایوان میں مدد کرتے ہوئے حکومت بنانے میں کلیدی کردار ادا کرینگے جبکہ اخباری رپورٹ کے مطابق ان اراکین کو شہباز شریف بار بار فون کرتے رہے تاہم ان کی جانب سے فون اٹھانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ مرکز اور پنجاب میں نمبر گیمز کیلئے عمران خان کی جانب سے خصوصی ٹاسک سونپے جانے کے بعد جہانگیر ترین ، علیم خان ، چوہدری سرور اور محمود الرشید سرگرم عمل ہیں جو کہ نہ صرف آزاد امیدواروں سے رابطے کر رہے ہیں بلکہ نمبر گیمز میں سبقت کیلئے مسلم لیگ ن کے نو منتخب اراکین سے بھی رابطے میں ہیں جبکہ اس حوالے سے ان کی معاونت چوہدری پرویز الٰہی بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے مرکز میں بھی سادہ اکثریت کیلئے 172کی تعداد کا ہونا ضروری ہے جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی حاصل کردہ نشستوں میں بھی زیادہ فرق نہیں اور اس موقع پر آزاد اراکین کے علاوہ مسلم لیگ ق بھی اہمیت اختیار کر چکی ہے جبکہ کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیادت سے ناراض کئی مسلم لیگی نو منتخب اراکین فارورڈ بلاک کی صورت میں بھی سامنے آسکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…