پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ٹیم بھیجنے سے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول ہیں جس پر پاکستان کر کٹ بورڈکی جانب سے اصرار کیا گیا تھا ۔

نیوزی لینڈ ٹیم کم از کم 3ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز پاکستان آکر کھیلے تاہم نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان میں سیریزکھیلنے کیلئے مشاورت کی گئی جس کے بعد نیوزی لینڈکرکٹ نے پی سی بی کی درخواست پر معذرت کرلی ۔اب اکتوبر2018میں یواے ای میں ہی3ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی ٹوینٹی میچزکھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ جیسی ایک بڑی ٹیم کا دورہ پاکستان سوچ رکھا تھا جس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مزیدمدد ملتی اور ہمارے انکار سے انہیں مایوسی ہو گی لیکن کچھ مشکل اوقات میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔چیئرمین نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کرس مولر کے مطابق سیکیورٹی رپورٹ کی بنیاد پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے اور اسی رپورٹ نے انہیں پاکستان میں سیریز کھیلنے سے روکا۔ نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد پاکستان متحدہ عرب امارات میں کیویز ٹیم کی میزبانی کریگا۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیوچر ٹور پروگرام کے تحت رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں 3ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز، 3ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔واضح رہے کہ 2003میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور گزشتہ 15سال میں نیوزی لینڈ کو یہ پہلی بار دورہ پاکستان کی پیشکش کی گئی تھی جسے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مسترد کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…