منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ہونے والے مذاکرات میں اہم فیصلے،الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ کر دیا گیا

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں سے فوری مستعفی ہو نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن پر شدید تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کر دار ادا کرینگے ۔ اتوار کو پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی سردارایاز صادق کے گھر پہنچی جہاں باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوا،

مذاکرات کے ایجنڈے میں انتخابی نتائج،حکومت سازی، پارلیمنٹ کا بائیکاٹ اور حلف نہ اٹھانے کے نکات سمیت دیگر امور شامل تھے۔مسلم لیگ (ن) کی تین رکنی کمیٹی میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،ایاز صادق اور سردار مہتاب جبکہ پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم میں سید خورشید شاہ ٗشیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل تھے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔(ن) لیگ سے مذاکرات کے حوالے سے خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انتخابات کے نتائج مسترد کردئیے ہیں مگر اس کے باوجود پارلیمنٹ جانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے اکثریت لی ہے تو آئیں اور حکومت بنائیں مگر ایک بات کہہ دوں بڑی مہربانی کی مگر سادہ اکثریت نہ آئی،پنجاب میں حکومت بننے اور نہ بننے سے ہمارا لینا دینا نہیں، ہمیں اپوزیشن میں بیٹھ کر ملک کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ملاقات کے دوران ارکان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہاہے، الیکشن کمیشن کے عہدیدارفوری طورپرمستعفی ہوجائیں،پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کے کردارپرمتفق ہوئے، ن لیگ سے درخواست ہے کی کہ پارلیمانی فورم نہ چھوڑاجائے۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…