اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چنیوٹ، NA100 اورحلقہNA99 میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے سخت مقابلے کے بعدنتائج بھی جاری،بازی پلٹ گئی

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ(این این آئی)غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق قیصر احمد شیخ حلقہ NA100 اور مہر غلام محمد لالی حلقہNA99سے ایم این اے منتخب ۔تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار قیصر احمد شیخ نے 76418ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن جبکہ ان کے مدمقابل

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید ذوالفقارعلی شاہ نے 75559ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارسید عنائت علی شاہ نے 40542ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی اس طرح حلقہ این اے 100سے مسلم لیگ ن کے قیصر احمد شیخ ایم این اے منتخب ہوگئے ، اسی طرح حلقہ این اے 99سے پاکستان تحریک انصاف کے غلام محمد لالی نے 81303ووٹ حاصل کر کے فتخ اپنے نام کی جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار غلام عباس نسوآنہ 64307ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ضلع چنیوٹ کی چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ PP93میں آزاد امیدوارتمیورلالی 46773ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوارمہر حیدر لالی 40819ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،حلقہPP94سے ن لیگ کے امیدوارالیاس چنیوٹی 52663ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے قاضی علی حسن رضا پمی 22296ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار سید کلیم علی امیر نے157 20 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی اورتحریک اللہ اکبرکے امیدوار

چوہدری انتظار حسین جٹ نے 3505ووٹ حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی،حلقہ PP95سے پاکستان پیپلزپارٹی امیدوار سید حسن مرتضیٰ 38054ووٹ حاصل کر کے جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار مولانا رحمت اللہ نے 33961ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی،حلقہ PP96سے تحریک انصا ف کی امیدوارسلیم بی بی 29668ووٹ لیکر کامیاب جب کہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار ثقلین انور سپرا24406ووٹ لیکر

دوسرے نمبر پر رہے۔یوں حلقہ NA100سے ن لیگ کے قیصر احمد شیخ نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدوارں کو شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ ایم این اے ہوگئے اور حلقہNA99سے تحریک انصاف کے مہر غلام محمد لالی نے آزاد امیدوار اور ن لیگ کے امیدوار کو شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ایم این اے منتخب ہوگئے ہیں۔جبکہ حلقہ PP94میں ن لیگ کے مولانا الیاس چنیوٹی نے مسلسل تیسری بار الیکشن جیت کر ہیٹرک کر ڈالی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…