لاہور( این این آئی)صوبائی دارلحکومت لاہور میں ناکام رہنے والے امیدواروں نے اپنی شکست کی وجوہات تلاش کرنا شروع کر دیں اور اس حوالے سے مقامی رہنماؤں سے آگاہی حاصل کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں شکست کھانے والے امیدواروں کی جانب سے تمام پہلوؤں سے جائز ہ لیا جارہا ہے اوراس سلسلہ میں حلقے کے مقامی رہنماؤں سے شکست کی وجوہات جاننے کیلئے رابطہ کیا
گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے صوبائی حلقوں سے امیدواروں کی اکثریت انتہائی کمزور تھی جس کے اثرات قومی اسمبلی کے حلقوں پر بھی پڑے اوراس کا نتیجہ شکست کی صورت میں سامنے آیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کی جانب سے حلقوں میں بھرپور محنت کی گئی جبکہ ذیلی حلقوں کے امیدواروں کی جانب سے کوئی خاص محنت نہیں کی گئی ۔