منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کا استقبال کھٹائی میں پڑ گیا سابق وفاقی وزیر گھر میں نظر بند ، گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں کیا کیا جائے گا ؟ اعلان کردیا گیا

datetime 13  جولائی  2018 |

بہاولپور (آئی این پی)بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کی رہائش گاہ انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلیغ الرحمان نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ جاتا چاہتے تھے۔ تاہم حکام کی جانب سے موصول ہدایات کے باعث انہیں روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق بلیغ الرحمان کو روکنے کیلئے ان کے گھر پر پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے،

جب کہ بلیغ الرحمان کی رہائشگاہ کے دروازہ پر پولیس نے تالا لگا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بلیغ الرحمان نے اگر رہائش گاہ سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔واضح رہے کہ نا اہل وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نجی ایئر لائن کی پرواز سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ا?مدن سے زائد اثاثوں پر نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 ملین پاؤنڈ، جب کہ مریم نواز شریف کو اپنے والد کی جائیداد چھپانے میں معاونت پر 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…