بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

حکومت نے ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟  جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

datetime 29  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے جو اس حوالے سے فیصلہ (آج) ہفتہ کو کریگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اور مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ قیمتوں میں اضافے کی خزانہ حتمی منظوری (آج) ہفتہ کو دیگی جبکہ یکم جولائی سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، تاہم ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے قیمت بڑھانا پڑے گی۔یاد رہے نگران حکومت نے عیدالفطر سے قبل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرول 4روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ پٹرول کی اس وقت 91 روپے 96 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 105 روپے 31 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے جو اس حوالے سے فیصلہ (آج) ہفتہ کو کریگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اور مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…