منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ضلع اٹک میں میجر گروپ چھا گیا، دیگر جماعتوں کے مقامی رہنماء پارٹیاں چھوڑ کر تحریک انصاف کا حصہ بن گئے، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 29  جون‬‮  2018

اٹک (نیوز ڈیسک ) امیدوار حلقہ این اے 55/56 ، پی پی 3 تحریک انصاف میجر طاہر صادق کے ضلع بھر میں طوفانی دورے جاری ہیں اور مسلم لیگ( ن ) ، پی پی پی ، دیگر جماعتوں اور علاقائی دھڑوں اور گروپوں کی اپنی وابستگیاں چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت کے سلسلہ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایک دن میں 25 سے 30 کے درمیان مختلف پروگراموں میں شرکت کر کے بھی میجر طاہر صادق ایک ریکارڈ قائم کر رہے ہیں

حلقہ این اے 55 کی یونین کونسل بولیانوالہ میں زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین ملک امتیاز ، اسلم خان ، کالا خان اور احمد خان اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں شامل ، اسی طرح حلقہ میں حضرو کے گاؤں برہ زئی کے سابق کونسلر حاجی داؤد نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ، اسی طرح حلقہ این اے 55 میں دیرینہ مسلم لیگی رہنما جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) اٹک سٹی ممتاز خان بالی آف ویسہ ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک محمد اسلم خان آف ڈھیر ، وائس چیئرمین یونین کونسل دکھنیر ملک فیصل خان ، پٹواری ملک ایوب خان ، ملک ہاشم خان ، ملک خرم خان،ملک شوکت خان،ملک عظیم خان،ملک عبدالقیوم،ملک نوروز خان،سید امام شاہ پیر ڈھیر،سید افتخار حسین شاہ،ملک شرافت خان،ملک گوھر ایوب،دوستوں اور برادری اور مضبوط دھڑے سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ، اسی طرح کونسلر ملک جاوید اختر اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، حلقہ این اے 56 کی یونین کونسل گلی جاگیر میں سا بق امیدوار برائے چیئرمین ملک باز خان ، نائب صدر پی پی پی ملک شکیل ، خان شفیع محمد، خاور عباس، باسط خان، شوکت محمود اویس خان، اعجاز خان، صداقت، ملازم حسین اپنے دوستوں

اور برادری سمیت ، اسی حلقہ کی یونین کونسل اکھوڑی کے گاؤں کہوترا میں رہنما مسلم لیگ ( ن ) ملک رفاقت نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا ، اسی حلقہ کی یونین کونسل گلیال مہورہ میں پیپلز پارٹی سلیم حیدر گروپ سے تعلق رکھنے والی علاقہ کی مضبوط سیاسی شخصیات سردار رفاقت خان، سردار نثار خان اپنے دوستوں اور برادری سمیت پی پی پی چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور اسی حلقہ کی یونین کونسل دھریک کے

گاؤں ڈھوک پیرا میں بھی پی پی پی سلیم حیدر گروپ اور ریاض بالڑہ گروپ سے تعلق رکھنے والے بڑی برادریوں کے سربراہوں لیاقت علی خان ، کالا خان ، اسد خان نے پی پی پی چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ، اسی طرح حلقہ این اے 55 ، پی پی 3 حسن ابدال میں مسلم لیگ ( ن ) کے سر کردہ رہنما ایاز خان ، بابر خان اور غیرت خان نے مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، جبکہ حلقہ این اے 55 کی یونین کونسل غور غشتی میں مسلم لیگ ( ن ) کے کونسلران یاسر بٹ اور منا اختر زمان نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…