جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

گوگل کروم کا وہ فیچر جو سست کمپیوٹر کو تیز کردے

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براﺅزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری استعمال کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے، تاہم ایک آسان طریقے سے کمپیوٹر کو دوبارہ تیز کیا جاسکتا ہے۔

اور اس طریقے کے لیے آپ کو کروم ٹاسک منیجر نامی فیچر کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔جس کا علم اکثر کروم صارفین کو نہیں ہے۔ کروم ٹاسک منیجر اس براﺅزر کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے لیے دیا گیا ہے جو کہ کمپیوٹر کی رفتار سست نہیں ہونے دیتا۔ اگر تو آپ نے کروم پر بہت زیادہ ٹیب اوپن کیے ہوئے ہیں تو وہ بہت زیادہ پراسیسنگ پاور کے باعث کمپیوٹر سست کردیتے ہیں۔ کروم ٹاسک منیجر سے آپ جان سکتے ہیں کہ کونسا ٹیب زیادہ پاور کھا رہا ہے، کسے بند کرنا چاہئے، وغیرہ وغیرہ۔ طریقہ کار سب سے پہلے تو آپ کو کروم ٹاسک منیجر کو اوپن کرنا ہوگا، اس کے لیے اوپر دائیں جانب کروم مینیو میں جاکر مور ٹولز کے آپشن پر جائیں، جہاں ٹاسک منیجر کا آپشن موجود ہے۔ اس پر کلک کرنے پر پوپ اپ ونڈو کی شکل میں ٹاسک منیجر اوپن ہوجائے گا۔ ویسے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے Shift + Esc کے شارٹ کٹ سے بھی ٹاسک منیجر کو اوپن کرسکتے ہیں۔ وہاں آپ کے سامنے اوپن ٹیب کی فہرست آجائے گی جبکہ کروم پر کام کرنے والی ایکسٹیشنز اور دیگر معلومات بھی سامنے ہوگی۔ اس معلومات میں ہر ٹیب اور ایکسٹینشن کی معلومات جیسے کور میموری، سی پی یو اور نیٹ ورک یوز ایج ہے۔ وہاں اگر آپ کو نظر آئے کہ کوئی ٹیب یا ایکسٹینشن بہت زیادہ میموری، سی پی یو یا نیٹ ورک کو خرچ کررہا ہے تو آپ اسے سلیکٹ کریں اور پھر اینڈ پراسیس سلیکٹ کرلیں۔ ایسا کرنے پر وہ ٹیب یا ایکسٹینشن بند ہوجائے گی۔ ٹاسک منیجر میں کسی بھی ٹیب پر رائٹ کلک کرکے پرائیویٹ میموری، شیئر میموری، جاوا اسکرپٹ اور دیگر معلومات بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اگر آپ کا کمپیوٹر انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران اکثر سست ہوجاتا ہے تو کروم کے اس کارآمد فیچر سے اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…