منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

آپ کو ہماری کیاضرورت ، آپ اپنا کام آدھے گھنٹے میں کروا سکتے ہیں، عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے سفری پابندیاں ہٹانےکیلئے درخواست دی تو اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے کیا ریمارکس دے دئیے

datetime 14  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(آ ئی این پی)ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری پر سے سفری پابندی عارضی طور پر اٹھانے کی درخواست مسترد کردی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے سے متعلق درخوست کی سماعت کی۔

زلفی بخاری کے وکیل سکندر بشیر مہمندنے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو 11 جون کو عمرے کے لیے روانگی پرغیر قانونی روکا گیا تاہم بعد میں وزارت داخلہ نے6 دن کا استثنی دے کر انہیں عمرے پر روانگی کی اجازت دی۔ زلفی بخاری پرعائد سفری پابندیاں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، اس لئے ان کے موکل کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔ سکندر بشیر مہمند نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت کی جانب سے فیصلے تک ان کے موکل پر عائد سفری پابندیوں پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو حکم امتناع کی کیا ضرورت ہے، ہمارا حکم امتناعی دو دنوں میں پہنچے گا اور آپ اپنا کام آدھے گھنٹے میں کروالیں گے۔عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسرای سی ایل کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، کیس کی مزید سماعت 21 جون کو ہوگی۔واضح رہے کہ زلفی بخاری پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں، ان کا نام متعدد معاملات کی تحقیقات کے باعث بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ 11 جون کو وہ عمران خان کے ہمراہ اسلام آباد سے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں روک دیا تاہم وزارت داخلہ کے تحریری حکم کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…