اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

سیتا وائٹ سکینڈل، عمران خان برے پھنسے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اہم ترین ثبوت ڈھونڈ لائے

datetime 11  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری عمران خان کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے، عمران خان بیرون ملک تو سیٹا وائٹ اور اس کی بیٹی سے متعلق اعتراف کرتے ہیں مگر ملک میں نہیں، سیتا وائٹ کیس پاکستان میں کھلوانے کیلئے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سرگرم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق

عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس پاکستان میں کھلوانے کا اعلان کرنے والے سابق چیف جسٹس اور جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری نے اپنے تازہ بیان میںکہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیتا وائٹ اور اس کی بیٹی کے حوالے سے بیرون ملک تو اعتراف کرتے ہیں تاہم وہ پاکستان میں اس بات کا اعتراف نہیں کرتے۔سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر ان کی اور دولت مند برطانوی خاتون سیتا وائٹ کی ناجائز اولاد کے معاملے پر سپریم کورٹ میں آرٹیکل 1-62 ایف کے تحت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف سنگین الزامات موجود ہیں کہ ان کا ایک ’’Love Child‘‘ ہے، مجھے نہیں معلوم اردو میں ان الفاظ کو کیسے بیان کیا جائے کیونکہ ہماری بیٹیاں بھی یہ بات سن رہی ہوں گی۔ اگرچہ عمران خان پاکستان میں اس بیٹی کو قبول نہیں کرتے لیکن پاکستان سے باہر وہ اسے قبول کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری عمران خان کو نا اہل کرانے کی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں اور اس حوالے سے معروف  اینکر پرسن نسیم زہرا نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افتخار چوہدری نے ان کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ان کی پارٹی عمران خان کے خلاف پانچوں حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

ہر امیدوار آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی اہلیت کو چیلنج کرے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات کے شواہد حاصل کرلیے ہیں کہ عمران خان نے بیرون ملک ٹیرن کو اپنی بیٹی کے طور پر تسلیم کرلیا ہے لیکن پاکستان میں اس چیز کو ظاہر نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…