پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کارکنوں کو نیا پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا، عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دیے، شہباز شریف نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کیا پیغام دے دیا ؟

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو نیا پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ، عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دیے ، آصف زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کے حق میں نہیں ہے ۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کے کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے ، پی ٹی آئی کارکنوں کو نیا پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ،

آصف زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کے حق میں نہیں ہے ۔ہم عمران خان اور آصف زرداری کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے دفن کر دیں گے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت سے اگلے انتخابات میں نیازی زردای سیاست کو دفن کر دیں گے۔ نیازی نے لوٹوں کا ٹکٹ دے کر اپنا نیا پاکستان دکھا دیا ہے اور زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں۔ مجھے تحریک انصاف کے ان سیاسی کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے جنہیں نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے۔ نیازی کی ٹکٹوں کی تقسیم سے ہی صاف ظاہر ہو گیا ہے کہ اسے اپنی ہار صاف نظر آرہی ہے۔ دوسری طرف زرداری کے اپنے کارکنوں نے اس سے ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ ٹکٹیں لیکر گھوم رہا ہے اور کوئی لینے کو تیار نہیں۔عوام ہر حلقہ میں شیر پر مہر لگا کر سیاسی لوٹوں کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی جماعت ہے۔ نیازی کے پاس کوئی نظریہ نہیں۔ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔عوام ہماری کارکردگی کو سامنے رکھ کر ہی ووٹ دیں گے۔ نیازی زرداری جہاں بھی جائیں گے ہمارے کام ان کا پیچھا کریں گے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ نیازی زرادی کو اپنی ہار نظر آرہی ہے۔ وہ ذہنی طور پر انتخاب ہار چکے ہیں۔ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا موجودہ انتخابات پاکستان

کی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے گذشتہ پانچ سال میں خدمت کر کے ترقی کی جو بنیاد رکھی اس کو مستحکم کرنے کے لئے اگلے پانچ سال ناگزیر ہیں۔ آئندہ پانچ سال میں ترقی کی بنیادیں مستحکم ہو جائیں گی اور پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو جائے۔ ہم نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال دیا لیکن اب خوشحالی کی طرف لیکر جانا ہے۔ تمام سروے مسلم لیگ (ن) کی جیت کی نوید سنا رہے ہیں۔ عوام کی محبت ہی مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…