بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو گیا ، احمد یار ہراج کو ٹکٹ دیدیا جس پر دوسرے بھائی نے ٹکٹ نہ جاری کرنے پر کیا اعلان کر دیا؟  انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی

datetime 9  جون‬‮  2018 |

ملتان (آئی این پی) ملتان کے حلقہ این اے 151 میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی، ہراج گروپ کے احمد یار ہراج کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے بھائی حامد یار ہراج کو ٹکٹ جاری نہ کرنے پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، یہ دونوں بھائی مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور عمران خان نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ دونوں بھائیوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے،

تحریک انصاف نے جو فہرست جاری کی اس میں حلقہ این اے 151خانیوال سے احمد یار ہراج کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ حامد یار ہراج کو ٹکٹ نہ دیا گیا، جس پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں حامد یار ہراج نے کہا کہ میں 11جون کے بعد دونوں صوبائی حلقوں حلقہ پی پی 205اور 206 سے اپنے پینل کا اعلان کر دوں گا، ہراج گروپ کے تمام کارکنان پر امید رہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم جاری رکھیں، انشاء اللہ میرا پینل مضبوط اور این اے 151 خانیوال کی پسند کا ہو گا، ہم آزاد طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 151 خانیوال سے میرا دیرینہ تعلق اور محبت ہے، میں نے پارلیمانی سیاست کی ہوئی ہے اور مجھے اپنے حلقے کے عوام کے وسائل ارباب اختیار تک پہنچانے پر بھرپور تجربہ ہے، میرا مقابلہ ان سے ہے جنہوں نے ساری زندگی پارلیمانی سیاست کا منہ بھی نہیں دیکھا، انشاء اللہ میں اور میرا گروپ بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور منتخب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔ ملتان کے حلقہ این اے 151 میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی، ہراج گروپ کے احمد یار ہراج کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے بھائی حامد یار ہراج کو ٹکٹ جاری نہ کرنے پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، یہ دونوں بھائی مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور عمران خان نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ دونوں بھائیوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…