پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف نے عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کے لیے نیا اور دلچسپ فارمولا تیار کر لیا،جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائینگے

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )نواز شریف نے عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کے لیے نیا فارمولا تیار کر لیا۔ جو گانا سنائے گا ،اسی کو ٹکٹ مل گا ،پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز میں نواز شریف انتخابی امیدواروں سے لطیفوں اور گانوں کی فرمائشیں کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے

آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایک جانب سیاسی پاور شو جای ہیں تو دوسری جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے کل ملک کے طول و عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں ابھی انتخابی امیدواروں کی نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے ،اس حوالے سے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز جاری ہے۔تاہم پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کا احوال بھی سامنے آنے لگا۔۔نواز شریف نے عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کے لیے نیا فارمولا تیار کر لیا۔جو گانا سنائے گا ،اسی کو ٹکٹ مل گا ،پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز میں نواز شریف انتخابی امیدواروں سے لطیفوں اور گانوں کی فرمائشیں کرتے رہے۔۔نواز شریف کی فرمائش پر مسلم لیگ ن کے اقلیتی ممبر طارق جاوید نے گانا سنایا ،،نواز شریف نے طارق جاوید ” اے دنیا کے رکھوالے” کی فرمائش کی ،طارق جاوید نے گانا سنا تو سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دل خوش کر دیا ہے۔اس کے علاوہ خبر یہ ہے کہ 2013 میں لاہور سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو دوبارہ ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔۔چوہدری نثار کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ میں ابھی تک خاموشی ہے۔۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…