بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

نگران وزیراعظم ، انکی کابینہ اور نگران وزیراعلی سندھ نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،الیکشن کمیشن

datetime 8  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن کی یاد دہانی کے باوجود نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں،نگران وزیراعلی سندھ نے بھی تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعظم کو حلف اٹھائے ایک ہفتہ گزرگیا لیکن اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت حلف اٹھانے کے 3 روز میں اثاثوں کی تفصیلات

فراہم کرنا لازم ہے۔ نگران وزیراعظم نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی اور وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے بھی یہ تفصیلات اب تک نہیں دی گئی ہیں۔ نگران وزیراعلی سندھ نے بھی تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے نگراں حکومت کے عہدیداروں کو خطوط لکھے تھے اور اس کی یاد دہانی کے لیے بھی خطوط بھیجے گئے۔ اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر قانونا اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…