جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

جڑواں شہروں میں پانی کی قلت پر ازخود نوٹس ‘چیف جسٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کر لیا

datetime 8  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) جڑواں شہروں میں پانی کی قلت پرازخودنوٹس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرتے ہوئے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ پانی کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اوراسلام آباد میں پانی کی قلت پرازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستا ن نے کی۔ اور اس موقع پر سماعت شروع ہوتے ہی

عدالت نے سوال کیا کہ کیا وہ تمام لوگ موجود ہیں جن کے ٹیوب ویلز ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جی آج کمرہ عدالت میں زمرد خان، ملک ابرار، شہزادہ خان، سجاول محبوب سمیت 8 افراد عدالت میں موجود ہیں۔ملک ابرار نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میرا نام ملک ابرار ہے میں سابق رکن قومی اسمبلی ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چھوڑیں آپ جو بھی ہیں مدعے پر آئیں جس پر ملک ابرار نے کہا کہ میرا کوئی ٹیوب ویل نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم آپ کا بیان نوٹ کرلیتے ہیں، اگر آپ نے غلط بیانی کی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ زمرد خان آپ بتائیں آپ پر الزام ہے کہ آپ کا ٹیوب ویل ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر سراسر غلط الزام ہے میرا کوئی ٹیوب ویل نہیں، میں سماجی کارکن کی حیثیت سے کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں،راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں پانی کا شدید بحران ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر انتظامیہ کی جانب سے پانی نہیں دیا جارہا،کینٹ بورڈ اور سی ڈی اے ایک دوسرے سے تعاون نہیں کررہے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کیا لوگ ٹینکرز کا پانی استعمال کرتے ہیں؟ اور اتنا پانی یہ لوگ مفت میں لے رہے ہیں؟ پانی کی فراہمی سے متعلق ضابطہ ابھی تک کیوں نہیں بنا؟اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے نمائندہ نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر موقف اپنایا کہ آئندہ اجلاس میں ٹیوب ویل سے پانی استعمال

کرنے والوں پر ٹیکس لگانے کا سوچ رہے ہیں.جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد ہی آپ کو کیوں یاد آتا ہے؟کتنے دن میں ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیں گے؟جس پرنمائندہ میونسپل کارپوریشن نے سپریم کورٹ سے کہا کہ 15 روز کا وقت دے دیں۔سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرتے ہوئے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ پانی کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…