جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

مہنگائی کا جن آپے سے باہر ہو گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی کے باعث دکاندار گاہکوں کی کھال اتارنے میں مصروف، اشیاء کی قیمتیں منظر عام پر آ گئیں

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی دارلحکومت میں گراں فروشی کاجن بوتل میں بند نہ ہو سکا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی کے باعث دکانداروں نے پرچون سطح پر سرکاری نرخ نامے کے برعکس اپنے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔گزشتہ روز بھی ایک کلولیموں دیسی سرکا ری قیمت 108 کی بجائے 130روپے تک فروخت ہوا ،آلو نیاکچا چھلکا 23روپے کی بجائے 28 سے30روپے ،پیاز24روپے کی بجائے 30روپے، ٹماٹر17روپے کی بجائے 22سے 25روپے ،لہسن دیسی74روپے کی بجائے 110

روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائے140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائے165روپے، ادرک چائنہ 166روپے کی بجائے230 روپے، بینگن 25روپے کی بجائے30روپے،کھیرا فارمی 16روپے کی بجائے 22روپے،پالک17روپے کی بجائے 25روپے، ٹینڈے دیسی 53کی بجائے 59روپے، پھلیاں58روپے کی بجائے75سے80روپے ،پھول گوبھی 53روپے کی بجائے 60 روپے،گھیاکدو 23کی بجائے28 سے 30روپے، سبز مرچ 45روپے کی بجائے70سے 75وپے،شملہ مرچ 45روپے کی بجائے50روپے، بھنڈی40روپے کی بجائے50روپے،مٹر116روپے کی بجائے165روپے میں فروخت کئے گئے۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو186روپے کی بجائے260روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائے150روپے،خربوزہ 42روپے کلو کی بجائے45روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائے165روپے،ایک کلو خوبانی سفید 156روپے کی بجائے 185 روپے،آڑو79روپے کی بجائے140روپے،کھجور ایرانی کھلی172روپے کی بجائے 240روپے،کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائے220روپے،آم سندھڑی دوم 116روپے کی بجائے 150روپے،الیچی 216روپے کی بجائے265روپے، آلو بخارا 206روپے کی بجائے330روپے اورایک کلو انگور 136روپے کی بجائے 200روپے تک فروخت ہوئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…