لاہور(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے کوچ طاہر شاہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں مگر بیماری سے بڑھ کر انہیں دکھ یہ ہے کہ جنہیں انہوں نے سٹار کرکٹر بنایا آج وہ طاہر شاہ کے گھر کا راستہ بھول چکے ہیں انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روتے ہوئے بتایا کہ جن لوگوں نے کرکٹ میں اتنا نام کمایا ہے جن کی میں کوچنگ کرتا رہا آج وہ لوگ میرا فون تک سننا گوارہ نہیں کرتے اور
اپنے موبائل فون بند کردیتے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ ان کو صرف 4100روپے پنشن ملتی ہے ۔طاہر شاہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے، خراب مالی حالات کے باعث انہیں اپنے علاج میں شدید ترین دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہیں اس بات کا شکوہ ہے کہ ماضی میں جن لوگوں کی میں نے مدد کی اور ان کو سٹار بنایا آج جب میں انہیں فون کرتاہوں تو وہ لوگ میرا فون تک سننا گوارہ نہیں کرتے بلکہ اپنے موبائل ہی بند کردیتے ہیں۔