جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

صرف چین پر انحصار پاکستان کو بھاری پڑے گا،پاکستان پر قرضوں کا بوجھ کتنے ارب ڈالر ہوگیا؟آئندہ سال کیا ہونیوالا ہے؟معاشی جریدے بلوم برگ نے خطرناک دعویٰ کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معاشی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان کی غیر مستحکم صورتحال کے باعث آئندہ سال شرحِ نمو حکومتی اندازوں سے کم رہے گی۔زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوتی رہی تو پاکستان کو پھر آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑے گا، صرف چین پر انحصار کرنے کے بجائے پاکستان کو عالمی معیشت سے تعلق مضبوط کرنا چاہیے۔بین الاقوامی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جولائی تک نواز شریف کے دور میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر تھی،

گزشتہ سال شرح نمو 13سال میں سب سے زیادہ پانچ اعشاریہ 8 فی صد رہی، مگر اب حالات بدل رہے ہیں۔ماہرین کے نزدیک پاکستان کا صرف چین پر انحصار کرنا اس مسئلے کی وجہ بنا، سی پیک منصوبے میں چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کو بہت سے فوائد ہوئے لیکن ہیوی مشینری اور دیگر سازوسامان کی چین سے خریداری نے رواں مالی خسارہ 50فیصد بڑھاکر ریکارڈ 14بلین ڈالر تک پہنچادیا ہے،دو بار روپے کی قدر کم کرنے کے باوجود اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر کو برقرار نہ رکھ سکا۔رپورٹ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے تسلیم کیا ہے کہ اپریل میں چینی بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لیا گیا ہے، پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 91ارب ڈالر سے زائد ہوچکا ہے، جس میں ن لیگ کی حکومت میں 50فیصد اضافہ ہوا۔بہت سے تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اسی رفتار سے گھٹتے رہے تو پاکستان کو چند ماہ میں پھر آئی ایم ایف کا در کھٹکھٹانا ہوگا، جس کیلیے مبینہ طور پر عمران خان بھی آمادہ ہیں۔معیشت کو درپیش مشکلات کے حل کیلیے تجویز دی گئی ہے کہ صرف چین پر انحصار کرنے کے بجائے پاکستان عالمی معیشت سے ربط مضبوط کرے۔ معاشی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان کی غیر مستحکم صورتحال کے باعث آئندہ سال شرحِ نمو حکومتی اندازوں سے کم رہے گی۔زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوتی رہی تو پاکستان کو پھر آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…