منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان کا سی پیک میں شمولیت کا اعلان ، چین کا خیر مقدم،بھارت کو مرچیں لگ گئیں

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن،این این آئی)افغانستان نے اقتصادی راہداری نے میں شمولیت کا اعلان کردیا جس کا چین نے خیر مقدم کیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی دارلحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں افغانی سفیر عمر زاخیل وال نے سی پیک کو خطے کی ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جس پر پاکستان میں چینی سفیر ژاؤجنگ نے افغانستان کو سی پیک کا حصہ بننے پر

خوش آمدید کہا اور خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور چین ہمسایہ ممالک ہیں اور سی پیک سے تینوں ملکوں کے درمیان خوشحالی سمیت بہترین تعلقات قائم ہونگے اقتصادی تعاون سے افغانستان میں پائیدار امن ہوگا اور افغانستان میں قیام عمل کا واحد راستہ مفاہمتی عمل ہے۔دریں اثناء قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کی کہانی تکلیف دہ ہے ٗ دونوں درد دکھ کے ساتھی ہیں ٗ پاکستان کی کوشش ہے طالبان عمل کا حصہ بنیں ٗ غیر ملکی افواج نے صورتحال مزید خراب کردی ہے ۔ منگل کو پاکستان‘ افغانستان اور چین سہ فریقی غیر رسمی سفارتکاری دور کا اجلاس ہوا۔ افغانستان میں دیرپا امن کے لئے پاکستان اور چین کا کردار زیر بحث اور افغان صدر کی امن پیشکش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ ‘ کابل اور افغان طالبان مذاکرات میں درپیش مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے ساتھی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی کہانی تکلیف دہ ہے۔ 1979 سے اب تک افغانوں نے جنگ دیکھی پاکستان افغان جنگ کا سب سے متاثرہ ملک ہے۔ پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لئے کوشاں رہا کوشش ہے کہ طالبان امن عمل کا حصہ بنیں۔

غیر ملکی افواج نے صورتحال مزید خراب کی۔ پاکستان‘ افغانستان اور چین کا سہ فریقی غیر رسمی اجلاس ہوا جس سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین روابط افغان امن کے لئے اہم ہیں۔ سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ علاقائی مسائل کا حل علاقائی سطح پر نکالنا ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان ون بیلٹ ون روڈ کا مرکز ہیں۔ خطے کی ترقی کا محور بھی پاکستان اور افغانستان ہیں۔

چین کے چھ بڑے منصوبوں میں سی پیک اہم ہے پاکستان اور چین ہمسایہ ممالک کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے حامی ہیں۔افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے خطاب کرتے ہوئے چین کی سرمایہ کاری خطے میں ترقی و استحکام کا باعث ہوگی۔ پاکستان دنیا کے لئے خطے کا دروازہ اور افغانستان پل ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی نوعیت نے مشکلات پیدا کیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

پاکستان کو افغانستان کو تجارت سے شرح نمو بڑھے گی جو آج چار فیصد ہے۔ خطے میں تنظیمیں‘ منصوبے‘ سی پیک اور توسیع ٹرانسپورٹ سب موجود ہیں۔ علاقائی سطح پر اقتصادیات کا ایک دوسرے پر انحصار ہی امن کا ضامن ہوگا۔ اعتماد استحکام ‘ ترقی اور یکساں خوشحالی پاکستان اور افغانستان میں اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…