جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں ‘وزیر اعظم عباسی

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہجس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیخلاف غداری کی باتیں ہو رہی ہیں‘کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں ‘نواز شریف پر تنقید کرنے والے بیشتر دوستوں نے ٹھیک طرح سے خبر پڑھی ہی نہیں‘ پرویزمشرف نے بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی ‘جنرل پاشا، عمران خان، جنرل درانی اور رحمان ملک نے بھی اس موضوع پر باتیں کی ہیں ۔

بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے خبر کو اچھالا ‘نیشنل سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تواس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور ہمیں بھارت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں اور نواز شریف پر تنقید کرنے والے بیشتر دوستوں نے اچھی طرح سے خبر پڑھی ہی نہیں۔ پرویزمشرف نے بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی جبکہ جنرل پاشا، عمران خان، جنرل درانی اور رحمان ملک نے بھی اس موضوع پر باتیں کی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے خبر کو اچھالا ہے جبکہ نواز شریف کا بیان غلط رپورٹ ہوا ہے جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ہے اس کے خلاف غداری کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کیا ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے نہیں کہا کہ ممبئی حملہ آوروں کو پاکستان سے بھیجا گیا اور جو باتیں یہاں کی جا رہی ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگرنیشنل سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تواس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور ہمیں بھارت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے تاہم بغیر تصدیق کے بات آگے نہیں بڑھانی چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگرماضی میں جانا ہے توپارلیمنٹ ایک کمیشن بنالے۔ حقائق پرمبنی بات کرنی چاہیے ۔

کوئی شخص معاملے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرناچاہتا ہے تواس سے ملکی مفادکونقصان ہوگا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غلط باتیں کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے،دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرنے والے کوغدار کہاجارہاہے،پاکستان کسی کواپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے،کسی کے پاس بھی غداری کا سرٹیفکیٹ دینے کا حق نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…