جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’وزیر اعظم حاضر ہوں‘‘چیف جسٹس نے شاہد خاقان عباسی کو بھی سپریم کورٹ طلب کرلیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )سپریم کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کو بحیثیت سی ای او ایئربلیو 12 مئی کو کراچی میں طلب کر لیا۔پائلٹس کی مبینہ جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا ایئر بلیو کے سربراہ کون ہیں ؟ ابھی تک ڈیٹا کیوں نہیں دیا ؟ ایئر بلیو کے چیف ایگزیکٹو آکر بتائیں کتنے افراد کی جعلی ڈگریاں ہیں۔ جس پر حکام نے جواب دیا وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ایئربلیو کے سی ای او ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا پاکستان میں کتنی ایئر لائنز کام کر رہی ہیں ؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا پی آئی اے، شاہین، ایئربلیو اور سیرین ایئرلائنز کام کر رہی ہیں، پی آئی اے کے 108 افراد کے ڈیٹا کی سول ایوی ایشن نے تصدیق کر دی، 117 افراد کے ڈیٹا کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ چیف جسٹس نے پوچھا پی آئی اے کے کتنے اسٹاف کی تصدیق کرنی تھی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا 1978 افراد کی ڈگریوں کی تصدیق ہونی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…