اسلام آباد (آئی این پی) سربراہ نیکٹا احسان غنی نے کہا ہے کہ جیلیں اصلاح کی بجائے منفی تربیت اور انتہا پسندی کا مرکز بن گئی ہیں‘ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے جاتے ہیں‘ جیل اصلاحات کے لئے تمام شراکت داروں کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ جیلوں میں اصلاحات کرمنل جسٹس سسٹم کا اہم پہلو ہے۔ منگل کو نیکٹا اور غیر سرکاری تنظیموں کی پاکستانی جیلوں سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ نیکٹا احسان غنی نے کہا کہ
جیلوں میں اصلاحات کرمنل جسٹس سسٹم کا اہم پہلو ہے۔ جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے ہیں اور لوگ برسوں بعد بے گناہ ثابت ہوتے ہیں۔ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے جاتے ہیں۔ جیلیں اصلاح کی بجائے منفی تربیت اور انتہا پسندی کا مرکز بن گئی ہیں۔ جیلوں کو درپیش مسائل تنہا حل نہیں کئے جاسکتے۔ جیل اصلاحات کے لئے تمام شراکت داروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں 57 فیصد زائد قیدی رکھے گئے ہیں ہم جیل اصلاحات کے لئے اپنا کام شروع کررہے ہیں۔