جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان

datetime 5  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی) سعودی محکمہ ٹریفک نے جون 2018 میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے شاہی فرمان پر علمداری کے لیے ایک خصوصی رعایت دے دی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ جن سعودی خواتین کے پاس بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے وہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر بغیر ٹریننگ کے سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں ۔

محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد البسامی نے سعودی خواتین کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ بعض سعودی جامعات کے تعاون سے خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے ماڈل اسکول بھی شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ جنرل محمد البسامی نے مزید بتایا کہ ریاست بھر میں 21 ڈرائیونگ سینٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں بین الاقوامی لائسنس یافتہ سعودی خواتین اپنا غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں ۔یہ سینٹر سعودی عرب میں مختلف شہروں ریاض ، دمام ، الاحساء، الجبیل، بریدہ، عنیزہ، حائل، تبوک، جدہ ، طائف، مکہ مکرمہ، مدینہ منوہ، ابھا ء، عرعر، جیزان، نجران، الواحہ، القریات اور سکاکا میں قائم کئے گئے ہیں۔ تاہم جنرل محمد البسامی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس یافتہ خواتین کا ڈرائیونگ کا امتحان لیا جائے گا ، جس میں خواتین کی ڈرائیونگ میں مہارت کو جانچا جائے گا اور پھر سعودی ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا جائے گا۔ البسامی نے کہا کہ انٹرنیشنل یا غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کی جگہ سعودی لائسنس اسی صورت میں دیا جائے گا جبکہ خاتون کو ڈرائیونگ آتی ہوگی بصورت دیگر لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…