بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

بچوں میں غذائی قلت دور کرنے میں وٹامن ڈی کا اہم کردار

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)ایک اہم سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کو اگر غذا کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار کھلائی جائے تو وہ تیزی سے صحت یاب ہوتے ہیں اور ان میں زبان جاننے اور جسمانی حرکات والا نظام (موٹر سسٹم)تیزی سے بہتر ہوتا ہے۔یہ تحقیق پاکستانی اور برطانوی ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔شدید غذائی قلت یا سیویئراکیوٹ میل نیوٹریشن غذائیت کی کمی وہ شکل ہے جو بہت واضح دکھائی دیتی ہے۔

اس کے شکار بچوں کا قد چھوٹا ہوتا ہے، وہ بہت کمزور ہوتے ہیں اور ان کے جسم پر گوشت کی کمی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ چہرے، پیروں اور دیگر اعضا پر سوجن نمایاں ہوتی ہے۔دنیا بھر میں 2 کروڑ سے زائد بچے شدید غذائی قلت میں مبتلا ہیں۔ تاہم عام غذائی قلت کا تناسب اس سے بہت زیادہ ہے۔ ان بچوں کی اکثریت ایشیاء اور افریقہ سے تعلق رکھتی ہے جو ان کی اموات اور معذوری کی بڑی وجہ بھی ہے۔ ان بچوں میں عموما وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کیلیے ضروری ہوتا ہے اور جسم کا دفاعی نظام مضبوط بناتا ہے۔اگر غذائیت کی کمی والے بچوں میں وٹامن ڈی بھی کم ہوجائے تو اس سے پٹھے اور عضلات گھلنے لگتے ہیں۔ اس صورت میں انہیں توانائی والی غذائیں پیسٹ کی صورت میں کھلائی جاتی ہیں لیکن اس سے قبل وٹامن ڈی کے اثرات نہیں دیکھے گئے تھے۔اس ضمن میں جامعہ پنجاب اور کوئن میری یونیورسٹی لندن کے ماہرین نے جنوبی پنجاب میں ایک سروے کیا جہاں 14 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کے شکار ہیں۔ ان میں سے 185 بچوں کا انتخاب کیا گیا جن کی عمریں چھ ماہ سے 4 برس کے درمیان تھیں۔ یہ بچے غذائیت سے بھرپور پیسٹ کا استعمال کررہے تھے۔ان میں سے سے 93 بچوں کو روزانہ 5 گرام وٹامن ڈی کھلایا گیا جو ایک ملی لیٹر زیتون کے تیل میں گھولا گیا تھا جبکہ 92 بچوں کو صرف ایک فرضی دوا (پلاسیبو) زیتون کے تیل میں ملا کر دی گئی۔ تاہم سروے کرنے والی ٹیم، ڈاکٹروں اور بچوں کے والدین کو بھی اس بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا کہ کونسا بچہ وٹامن ڈی لے رہا ہے۔

یہ عمل ڈبل بلائنڈ سروے کہلاتا ہے جس میں کسی قسم کے غلط نتائج سے بچا جاتا ہے۔دو ماہ بعد جن بچوں نے وٹامن ڈی کھایا تھا، ان کا وزن بڑھا جو 250 گرام (ایک پاؤ)اضافی تھا۔ ان میں موٹر اور زبان سیکھنے کا عمل بھی 21 فیصد بہتر دیکھا گیا۔ لیکن فرضی دوا(پلاسیبو)کھانے والے بچوں میں ایسی کوئی مثبت تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ اس لیے ماہرین کا خیال ہے کہ شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کو اگر مناسب غذا کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار کھلائی جائے تو اس کے فوری اور بہتر نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…