اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی کرا دی۔ وفاقی کا بینہ سے نکالنے کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنا کر اسحاق ڈار کی وزارت خزانہ سے چھٹی کر ا دی ہے ۔ اسحاق ڈار پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار
کی بطور وزیرخزانہ 3 ماہ کی چھٹی منظور کرا ئی تھی جس کی مدت ختم ہو چکی ہے جبکہ سابق وزیرخزانہ تا حال لندن میں موجود ہیں۔اب شاہد خاقان نے مفتاح اسماعیل کو باضابطہ وز ارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا ہے لیکن تاحال اسحاق ڈار کو وفاقی کا بینہ سے معطل نہیں کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں کابینہ سے سابق وزیر خزانہ کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر کے سمری کابینہ ڈویژن کو بھیج دی جائے گی ۔