اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز اب تک جیلوں میں پڑے ہوتے۔ این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیںہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے سیاسی این آر او کیا تھا، بے نظیر بھٹو نے این آر او کے ذریعے جمہوریت کا راستہ ہموار کیا اور ججز کو بچایا،
وہ این آر او نہ کرتیں تو ججز آج بھی جیلوں میں پڑے ہوتے۔چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا ذہن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کا معاملہ نئی پارلیمنٹ دیکھے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو کسی جماعت میں عہدیدار رہا ہو اسے نگراں وزیراعظم بنانے سے گریز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہو اور ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹوکام کرچکا ہو۔