ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

زندگی میں کامیابی اور خوشی کی اصل کنجی

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

امریکا  (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ اپنی زندگی کو خوش باش بنانا چاہتے ہیں؟ تو یہ بہت آسان اور آپ کے اپنے ہی ہاتھ میں ہے۔ جی ہاں زندگی میں خوشی کی کنجی اچھے دوست بنانا ہے جو پرمسرت زندگی کے لیے دولت یا کامیابی سے زیادہ اہم ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں 80 سال تک جاری رہنے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق کا آغاز 1938 میں اس وقت کے 268 طالبعلموں کی زندگی کے جائزے سے ہوا۔8 دہائیوں بعد محققین نے انکشاف کیا۔

کہ ہماری خوشی پر ہمارے رشتے بہت مضبوطی سے اثر انداز ہوتے ہیں اور صحت کے لیے بھی ضروری ہیں۔ تحقیق میں شامل افراد سے محققین نے اتنے طویل عرصے تک انٹرویوز اور سوال ناموں کے جواب حاصل کیے۔ تحقیق کے آغاز میں جن رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں، ان میں سے 19 اب بھی زندہ ہیں ، جبکہ دیگر دہائیوں میں شامل ہونے والوں کی تعداد 1200 رہی۔ محققین نے ان رضاکاروں کی صحت اور زندگی کے مختلف پہلوﺅں جیسے کیرئیر اور شادیوں میں کامیابی وغیرہ کا جائزہ لیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کی زندگی میں اچھے دوست موجود تھے، وہ ذہنی اور جسمانی تنزلی سے کافی حد تک محفوظ رہے جبکہ ان کی سماجی زندگی اور ذہانت بھی بہتر ہوئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے رشتے زندگی کی خوشی اور صحت کے لیے کنجی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جسم کا خیال رکھنا ضروری ہے مگر اپنے پیاروں سے تعلق کو مضبوط کرنا بھی ذاتی نگہداشت کے لیے اہم ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 50 سال کی عمر میں لوگوں کے رشتوں کا معیار ان کی جسمانی صحت کے لیے زیادہ بہتر پیشگوئی ثابت ہوتا ہے۔محققین کے مطابق جو لوگ اس عمر میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے حوالے سے مطمئن ہوتے ہیں وہ 80 سال کی عمر میں زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔ ان کے بقول اچھے رشتے نہ صرف ہمارے جسموں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں بلکہ دماغ کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔ تحقیق میں یہ دریافت بھی کیا گیا کہ شادی کی کامیابی بھی صحت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور ناکامی کی صورت میں ذہنی و جسمانی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…